Skip to main content

Posts

*اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی* گیند پر کلین بولڈ ہو گئے

*اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی* گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟ سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے ٹیچر پھر ہنس دیئے صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟ سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟ ٹیچر نے کہا 👈 ادب،👉 مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے...
Recent posts

کورونا مزید 17 زندگیاں نگل گیا، اموات 124، متاثرہ افراد کی تعداد 6505 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 ہزار 505 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 124 ہوگئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 ، سندھ میں 1668 ، خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ، گلگت بلتستان میں 237 ، اسلام آباد میں 145 جبکہ آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 78 ہزار 979 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5540 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1645 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بلوچستان میں حکمران جماعت کے 2 اہم وزراء و مشیروں نے استعفوں پر دستخط کر دیئے

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے لئے ایک اور مشکل، انکی اپنی ہی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیر پی ایچ ای نور محمد ڈمر اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک مٹھا خان جبکہ 2 مشیروں سردار مسعود لونی اور محمد خان طور اتمانخیل نے کابینہ میں انہیں مسلسل نظر انداز کرنے پر احتجاجا اپنے استعفوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیراعلی جام کمال کے خلاف انکی اپنی ہی جماعت کے وزراء کی ناراضگی کا یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی وزارت سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بھی وزیراعلی کے خلاف علم بغاوت بلند کر چکے۔ وزراء کے استعفوں کے بارے میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ استعفوں کی خبریں مجھ تک پہنچی ہیں مگر تصدیق نہیں کر سکتا۔ یقین ہے کہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے اور ناراض ہونے والوں کو منا لیں گے۔

لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں مسلمان جوڑے کی آن لائن شادی

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو پا رہیں اور لوگ یا تو تقریبات کو محدود کرنے پر مجبور ہیں یا پھر وہ ڈیجیٹل طور پر شادی کی خوشیوں میں اپنے رشتہ داروں کو شریک کر رہے ہیں۔ ایک شادی بھارت میں بھی ہوئی، ریاست تلنگانا کے دلہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریحہ سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل تھا، دونوں کے نکاح کی تقریب سکائپ پر ہوئی اور خطبہ بھی سب نے آن لائن ہی سنا۔ ناظرین میں شامل رشتہ دار بھی آن لائن ہی جوڑے کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور ڈھیروں مبارکبادیں دیں۔

حضرت صالح ؑ کی قوم آباد

مدینہ منورہ سے کوئی 300 کلومیٹر دور ایک خاموش علاقہ ہے ۔ اس کو مدائن صالح کہتے ہیں اس علاقے میں حضرت صالح ؑ کی قوم آباد تھی۔ اس قوم کو قوم ثمود بھی کہتے ہیں ۔ یہ قوم حضرت ہود ؑ  کی قوم کے ہم عصر تھے۔ حضرت ہود کی قوم کو قوم عاد کہتے ہیں ۔ جن کی باقیات آج کل بحرین کے صحرا ابار میں موجود ہیں۔ جنانچہ قوم صالح ؑ یا قوم ثمود نے اللہ سے کفر کیا۔ بہت بڑے لمبے چوڑے اور طاقتور تھے، انہوں نے پہاڑوں کے اندر اپنے گھر بنا رکھے تھے۔ جو کسی بھی موسمی شدت کا مقابلہ کر سکتے تھے۔ وہ حضرت صالح ؑ کی تبلیغ کے مقابلے میں کہتے اے صالح ہمارے عظیم الشان گھروں کو دیکھ کیا ہم بہت زیادہ طاقت والے نہیں ؟ اگر ہمارے مقابلے پر کوئی اور قوم ہے ان کو لاؤ ہمارے سامنے ۔لیکن جب انہوں نے اللہ کی نشانی ایک اونٹنی کو مار ڈالا اونٹنی کا بچہ روتا ہوا چیختا چلاتا ہوا ایک پہاڑی میں گم ہو گیا۔ حضرت صالحؑ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ 3 دن اپنے گھروں میں فائدہ اٹھا لو ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ جھوٹا نہیں ہو گا۔ تو اللہ نے  حضرت صالحؑ کو اور کچھ لوگوں کو اپنی مہربانی سے بچا لیا ۔اس قوم کو چنگاڑ نے آ پکڑا ۔۔۔ وہ اپنے ...

107 سال کی بزرگ خاتون اور 101 سالہ معمر شخص نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

دنیا بھر میں جہاں تیزی سے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہیں پر کچھ حوصلہ افزاء خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، ہالینڈ میں 107 سال بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے جبکہ لندن میں 101 سالہ ضعیف شخص بھی صحت یاب ہو گیا ہے کورونا کی وبا جہاں ہر پیر و جواں کے لیے قاتل ثابت ہو رہی ہے وہیں وباء کا شکار ہونے والے بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جو عمر رسیدہ ہیں۔ خطرناک اور موذی بیماری کو کوشکست دینے والوں میں ہالینڈ کی ایک ایسی خاتون شامل ہیں جن کی عمر 107 سال ہے۔ وہ کورونا کو شکست دینے والی سب سے طویل عمر خاتون قرار دی گئی ہیں۔ ہالینڈ کے مقامی اخبار  اے ڈی  کے مطابق 107 سالہ کارنیلیا راس کی 17 مارچ 2020ء کو 107 ویں سالگرہ تھی۔ ہالینڈ کے جنوب مغربی جزیرے کھوریہ اور فلاکیہ کے کیئر سینٹر میں 17 مارچ کو منائی جانے والی سالگرہ میں پادری سمیت کئی دوسرے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ اگلے روز کارنیلیاس بیمار ہونا شروع ہوگئیں اور ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ 107 سال کی بزرگ خاتون اور 101 سالہ معمر شخص نے کورونا وائرس کو شکست دیدی لندن: (ویب ڈیسک) د...