پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے سرکاری اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں اس وائرس سے اموات کی شرح 1.4 فیصد کے قریب ہے لیکن خیبر پختونخوا میں شرحِ اموات ساڑھے تین فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرنے کی شرح پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل حقائق جاننے کے لیے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔
پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اس وائرس کے شبہے میں آئے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی شرح بھی مختلف ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد، اس وائرس سے اموات اور صحت یابی کی شرح بھی مختلف سامنے آئی ہے۔





Comments
Post a Comment