Skip to main content

107 سال کی بزرگ خاتون اور 101 سالہ معمر شخص نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

دنیا بھر میں جہاں تیزی سے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہیں پر کچھ حوصلہ افزاء خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، ہالینڈ میں 107 سال بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے جبکہ لندن میں 101 سالہ ضعیف شخص بھی صحت یاب ہو گیا ہے
کورونا کی وبا جہاں ہر پیر و جواں کے لیے قاتل ثابت ہو رہی ہے وہیں وباء کا شکار ہونے والے بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جو عمر رسیدہ ہیں۔ خطرناک اور موذی بیماری کو کوشکست دینے والوں میں ہالینڈ کی ایک ایسی خاتون شامل ہیں جن کی عمر 107 سال ہے۔ وہ کورونا کو شکست دینے والی سب سے طویل عمر خاتون قرار دی گئی ہیں۔

ہالینڈ کے مقامی اخبار  اے ڈی  کے مطابق 107 سالہ کارنیلیا راس کی 17 مارچ 2020ء کو 107 ویں سالگرہ تھی۔ ہالینڈ کے جنوب مغربی جزیرے کھوریہ اور فلاکیہ کے کیئر سینٹر میں 17 مارچ کو منائی جانے والی سالگرہ میں پادری سمیت کئی دوسرے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ اگلے روز کارنیلیاس بیمار ہونا شروع ہوگئیں اور ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
107 سال کی بزرگ خاتون اور 101 سالہ معمر شخص نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
لندن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں تیزی سے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہیں پر کچھ حوصلہ افزاء خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، ہالینڈ میں 107 سال بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے جبکہ لندن میں 101 سالہ ضعیف شخص بھی صحت یاب ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا جہاں ہر پیر و جواں کے لیے قاتل ثابت ہو رہی ہے وہیں وباء کا شکار ہونے والے بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جو عمر رسیدہ ہیں۔ خطرناک اور موذی بیماری کو کوشکست دینے والوں میں ہالینڈ کی ایک ایسی خاتون شامل ہیں جن کی عمر 107 سال ہے۔ وہ کورونا کو شکست دینے والی سب سے طویل عمر خاتون قرار دی گئی ہیں۔
ہالینڈ کے مقامی اخبار  اے ڈی  کے مطابق 107 سالہ کارنیلیا راس کی 17 مارچ 2020ء کو 107 ویں سالگرہ تھی۔ ہالینڈ کے جنوب مغربی جزیرے کھوریہ اور فلاکیہ کے کیئر سینٹر میں 17 مارچ کو منائی جانے والی سالگرہ میں پادری سمیت کئی دوسرے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ اگلے روز کارنیلیاس بیمار ہونا شروع ہوگئیں اور ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔بعد ازاں کارنیلیاس اور 40 دوسرے افراد کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس گروپ میں سے 12 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے لیکن ڈاکٹروں نے پیر کو راس کو بتایا کہ انہوں نے اس مرض پر قابو پالیا ہے۔
اس کی نرس نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ 107 سالہ خاتون مہلک بیماری سے بچ پائیں گی۔ وہ کوئی دوا نہیں لیتی اور اچھی طرح سے چلتی ہے۔ کارنیلیا راس سے پہلے دُنیا کی سب سے بڑی کورونا بچ جانے والی ایک 104 سالہ امریکی خاتون تھی۔
دوسری طرف لندن میں 101 سالہ ضعیف شخص جن میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی تھی، مکمل صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر واپس آ گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ڈاکٹر بیٹیوں کا کیا کہنا ہے؟

پروفیسر فخر الاسلام کی بڑی بیٹی ڈاکٹر ماہ نور فخر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تعینات ہیں اور ہسپتال کے دیگر وارڈز میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ابھی تک ان کی ڈیوٹی کورونا کے لیے مختص کیے گئے وارڈز یا کورونا آئسولیشن وارڈز میں نہیں لگائی گئی تاہم ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بنتے وقت وقت انھوں نے یہ حلف لیا تھا کہ وہ کسی وبا یا مشکل سے نہیں گھبرائیں گی اور وہ بغیر کسی تفریق کے ہر انسان کی خدمت کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ مشکلات ضرور پیش آتی ہیں لیکن یہ پیشہ خواتین کے لیے بہت اچھا ہے۔ جبکہ پروفیسر فخر الاسلام کی چھوٹی بیٹی ڈاکٹر ماہ نور سے پوچھا کہ اب جب کورونا کی وبا ملک میں پنجے گاڑے بیٹھی ہے تو کیا کبھی انھیں ایسا لگا کے انھوں نے یہ شعبہ اختیار کر کے غلطی کی؟ ان کا جواب میں کہنا تھا کہ کبھی نہیں بلکہ وہ اپنے اس شعبے پر فخر کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر جاتے وقت انھیں والدین کی اور والدین کو ان کی فکر ضرور ہوتی ہے لیکن انسانیت کی خاطر وہ اس خدمت پر معمور ہیں اور یہی سب سے بڑا کام ہے۔ ڈاکٹر ثمرہ فخر کہتی ہیں کہ انھوں نے کورونا کے مریضوں کی سکریننگ پر ڈیوٹی کی ہے اور اس شعبے میں ...

بلوچستان میں حکمران جماعت کے 2 اہم وزراء و مشیروں نے استعفوں پر دستخط کر دیئے

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے لئے ایک اور مشکل، انکی اپنی ہی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیر پی ایچ ای نور محمد ڈمر اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک مٹھا خان جبکہ 2 مشیروں سردار مسعود لونی اور محمد خان طور اتمانخیل نے کابینہ میں انہیں مسلسل نظر انداز کرنے پر احتجاجا اپنے استعفوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیراعلی جام کمال کے خلاف انکی اپنی ہی جماعت کے وزراء کی ناراضگی کا یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی وزارت سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بھی وزیراعلی کے خلاف علم بغاوت بلند کر چکے۔ وزراء کے استعفوں کے بارے میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ استعفوں کی خبریں مجھ تک پہنچی ہیں مگر تصدیق نہیں کر سکتا۔ یقین ہے کہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے اور ناراض ہونے والوں کو منا لیں گے۔

*اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی* گیند پر کلین بولڈ ہو گئے

*اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی* گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟ سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے ٹیچر پھر ہنس دیئے صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟ سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟ ٹیچر نے کہا 👈 ادب،👉 مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے...